QR CodeQR Code

ایران کیخلاف کارروائی کیلئے اسرائیل کیساتھ ملکر امریکہ پر دباؤ ڈالا جائے، بحرین

27 Jan 2021 23:52

بحرینی وزیر خارجہ نے اسرائیلی و اماراتی وزرائے خارجہ کیساتھ ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایران کیخلاف کارروائی کیلئے بحرین و اسرائیل کیطرف سے ملکر امریکہ پر دباؤ ڈالا جانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ و سعودی عرب کی شہ پر غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ حال ہی میں معمول کے تعلقات استوار کرنے والے مسلم عرب ممالک بحرین و متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیلی مرکز برائے قومی سلامتی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی گئی۔ اس موقع پر بحرینی وزیر خارجہ نے اسرائیلی و اماراتی وزرائے خارجہ کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی کے لئے بحرین و اسرائیل کی طرف سے مل کر امریکہ پر دباؤ ڈالا جانا چاہیئے۔ عبداللطیف بن راشد الزانی نے گابی اشکنازی اور عبداللہ بن زائد النہیان کے ساتھ ویڈیو لنک پر گفتگو میں ایرانی جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل اور مشرق وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان مسائل کے بارے میں خطے کا متفقہ موقف امریکہ پر خاطر خواہ اثر ڈالے گا۔ واضح رہے کہ امسال اسرائیلی ادارے "مرکز برائے مطالعات قومی سلامتی" (Institute for National Security Studies-INSS) کا سالانہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کی صورت میں منعقد ہوا، جس سے اسرائیلی وزیر خارجہ کے ساتھ ساتھ بحرینی و اماراتی وزرائے خارجہ نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 912782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912782/ایران-کیخلاف-کارروائی-کیلئے-اسرائیل-کیساتھ-ملکر-امریکہ-پر-دباو-ڈالا-جائے-بحرین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org