QR CodeQR Code

والد اور بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

28 Jan 2021 00:41

ملزم عقیل کمال نے ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنے والد شریف اور بھائی عدیل کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ سے گرفتار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کے قتل میں ملوث قریبی رشتے دار کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں بوستان خان روڈ اسٹریٹ 7 میں گاڑیوں کے شو روم میں اپنے ہی والد اور بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم عقیل کمال نے ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنے والد شریف اور بھائی عدیل کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ سے گرفتار کیا۔


خبر کا کوڈ: 912783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912783/والد-اور-بھائی-کو-قتل-کرنیوالا-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org