0
Thursday 28 Jan 2021 01:49

کوویڈ 19، دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد دس کروڑ سے زائد ہوگئی

کوویڈ 19، دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد دس کروڑ سے زائد ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی جان لیوا وبا کورونا وائرس اب تک 100 ملین سے زائد افراد پر حملہ آور ہوچکی ہے اور اس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ایک سال قبل 2019 میں منظر عام پر آنے والے کورونا وائرس سے عالمی سطح پر متاثر ہونے والوں کی تصدیق شدہ تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ وائرس آج بھی دنیا کے کئی خطوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کورونا وائرس کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس وبا کے آغاز سے اب تک پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 270 لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوویڈ 19 پوری دنیا میں 21 لاکھ 57 ہزار سے زائد انسانوں کی جان لے چکا ہے، اس وائرس سے پانچ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک بالترتیب امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں کورونا وائرس کی نئی تبدیل شدہ شکل میں برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں سامنے آئی تھی۔ محققین کے مطابق یہ تبدیل شدہ شکل زیادہ تیز رفتاری سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس خوف کے سبب جرمنی، فرانس، ہالینڈ اور برطانیہ میں لاک ڈاؤن سخت کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 912794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش