QR CodeQR Code

امریکا نے امارات کو جنگی طیارے، سعودیہ کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

28 Jan 2021 08:55

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پیکیج منجمد کرنے کا مقصد نئی انتظامیہ کو ڈیل کا ازسرنو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن نے متحدہ عرب امارات کو F-35 جیٹ طیارے اور سعودی عرب کو ہتھیار دینے سے متعلق پیکیج عارضی طور پر منجمد کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پیکیج منجمد کرنے کا مقصد نئی انتظامیہ کو ڈیل کا ازسرنو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ معمول کی انتظامی کارروائی ہے جو شفافیت اور اچھی حکمرانی کے لئے انتظامیہ کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں جاری فوجی آپریشن کی حمایت ختم کرنے کا اشارہ بھی دے چکی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 912797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912797/امریکا-نے-امارات-کو-جنگی-طیارے-سعودیہ-ہتھیاروں-کی-فراہمی-روک-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org