0
Thursday 28 Jan 2021 09:12

جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اردن کی افواج کے ساتھ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات کے دوران کہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہونے والی ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردن کی افواج کے ساتھ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے علاقائی امن کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
 
خبر کا کوڈ : 912800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش