0
Thursday 28 Jan 2021 09:30

بنی گالہ کے علاقے میں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

بنی گالہ کے علاقے میں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق بنی گالہ میں فائرنگ کا واقعہ 2 پارٹیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے۔ پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے فائرنگ کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 912804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش