QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا سے مزید 64 افراد انتقال کر گئے

28 Jan 2021 09:58

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11514 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 39387 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33295 ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40821 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1910 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 64 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 4.67 فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11514 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 39387 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33295 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2371 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 94578 ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 243683 ہوگئی ہے جب کہ 3957 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 155805ہے اور 4661 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18788 اور ہلاکتیں 193 ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 66198 اور 1870ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8931 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 259 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4906 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41076 ہے اور اب تک 472 مریض انتقال کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 912806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912806/پاکستان-میں-کورونا-سے-مزید-64-افراد-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org