QR CodeQR Code

لاہور، نامعلوم افراد نے مسجد کے امام کو قتل کر دیا

28 Jan 2021 13:30

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد مقتول آصف سے ملنے مسجد کے کوارٹر میں آئے تھے جسے ملزمان نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شالیمار کے علاقے میں مسجد کے کوارٹر سے امام مسجد کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد مقتول آصف سے ملنے مسجد کے کوارٹر میں آئے تھے جسے ملزمان نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ملتانی کالونی کی مسجد میں امامت کراتے تھے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں لیکن کسی بھی شخص کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔


خبر کا کوڈ: 912871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912871/لاہور-نامعلوم-افراد-نے-مسجد-کے-امام-کو-قتل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org