0
Thursday 28 Jan 2021 14:12

بھارت میں کورونا کے 11666 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ سے زیادہ

بھارت میں کورونا کے 11666 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ سے زیادہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحتمند افراد کی تعداد میں مستقل اضافے کی وجہ سے فعال کیسز کم ہوکر 1.75 لاکھ سے کم یعنی محض 1.62 فیصد رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا بھارت میں اب تک 23 لاکھ 55 ہزار 979 افراد کو کووڈ 19 کے حفاظتی ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 11666 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ سے 123 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور اس معاملہ میں مہاراشٹر اور کیرالہ کے لوگوں کے لئے زیادہ مہلک ثابت ہوا۔ اس عرصے کے دوران مہاراشٹر میں 32 افراد کی موت ہوئی جبکہ کیرالہ میں 20 افراد ہلاک ہوئے۔ ان دونوں ریاستوں کو چھوڑ کر کسی بھی ریاست یا مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں مرنے والوں کے اعداد و شمار دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکے۔
خبر کا کوڈ : 912872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش