0
Thursday 28 Jan 2021 14:13

کسانوں سے پانی کا ٹیکس لینے کا حکم منسوخ کیا جائے، یوسف تاریگامی

کسانوں سے پانی کا ٹیکس لینے کا حکم منسوخ کیا جائے، یوسف تاریگامی
اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ کے چیف انجینئر کے اُس حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے تحت نمبرداروں کو کسانوں سے مارچ 2015ء سے واٹر ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر نے 11 اگست 2020ء کو جاری حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کی اُس وقت کی حکومت کے وزیر خزانہ نے کسانوں سے پانی کا ٹیکس معاف کرنے کا حکم دیا تھا اور اس فیصلے کا اعلان ریاستی اسمبلی کے ایوان میں بھی کیا گیا تھا۔ یوسف تاریگامی نے کہا کہ ایک چیف انجینئر منتخب حکومت کے فیصلے کو کالعدم کرنے کا حکم کیسے جاری کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسی زرعی اراضی جس پر چیف انجینئر نے واٹر ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، تب سے دوسرے مقاصد کے لئے استعمال ہورہی ہے اور یہ کسانوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے کہ انہیں اب ادائیگی پر مجبور کیا جارہا ہے جبکہ انہیں اُس وقت کی حکومت نے کچھ راحت دی تھی، انہوں نے چیف انجینئر کے جاری کئے گئے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 912876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش