QR CodeQR Code

کراچی، کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد گرفتار

28 Jan 2021 13:46

ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کومبنگ آپریشن کے دوران قیوم آباد ڈی ایریا سے کی گئی، ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، ایک ایوان بم اور راؤنڈز سمیت 3 پستول برآمد کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ ایس پی کلفٹن کے مطابق ایس ڈی پی او درخشاں اور ایس ایچ او ڈیفنس کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردون کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کومبنگ آپریشن کے دوران قیوم آباد ڈی ایریا سے کی گئی، ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، ایک ایوان بم اور راؤنڈز سمیت 3 پستول برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 912878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912878/کراچی-کالعدم-تحریک-طالبان-کے-3-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org