0
Friday 12 Aug 2011 17:39

خواتین خودکش حملہ آوروں کا استعمال نئی حکمت عملی ہے، طالبان دہشتگردوں نے پشاور دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی

خواتین خودکش حملہ آوروں کا استعمال نئی حکمت عملی ہے، طالبان دہشتگردوں نے پشاور دھماکوں  کی ذمہ داری قبول کر لی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پاکستانی طالبان نے پشاور میں ریموٹ کنٹرول دھماکے اور خاتون کے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کا ردعمل قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکی خوشنودی کے لئے کیا جانے والا آپریشن ختم ہونے تک مزید حملے جاری رہیں گے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مہمند ایجنسی میں پاکستانی طالبان کے سربراہ عمر خالد نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو پشاور میں ہونے والے دھماکے طالبان جنگجوﺅں نے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین خودکش حملہ آوروں کا استعمال نئی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جنگی حکمت عملی ہے اور جنگی حکمت عملی تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 91289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش