QR CodeQR Code

فضل الرحمان کو غیرملکی فنڈنگ کا جواب دینا پڑے گا، عمران خان

28 Jan 2021 16:44

وزیراعظم نے ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، براڈشیٹ اور محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید معزز اور اچھی شہرت والے جج ہیں، اور وہی براڈ شیٹ کی تحقیقات کریں گے، مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ہر کسی کو جواب دینا پڑے گا، سیاست عبادت ہے، ظالموں اور چوروں کے ساتھ  کھڑنے ہونے کا نام نہیں، سینٹ انتخابات میں بھی شفافیت یقینی بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 912909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912909/فضل-الرحمان-کو-غیرملکی-فنڈنگ-کا-جواب-دینا-پڑے-گا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org