0
Thursday 28 Jan 2021 17:33

کراچی، کیمیکل سے دھماکا خیز مواد اور ہیروئن بنانیوالے 2 طالبان دہشتگرد گرفتار

کراچی، کیمیکل سے دھماکا خیز مواد اور ہیروئن بنانیوالے 2 طالبان دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کیمیکل سے ہیروئن اور دھماکا خیز مواد بنانے کی گھناؤنی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کراچی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشتگردوں میں بلال اور صدیق عرف صادق شجاع شامل ہیں، جن کا تعلق خیبرپختونخوا اور صوبہ بلوچستان سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان تنظیم کیلئے بیرون ممالک سے ممنوعہ کیمیکل منگواتے ہیں، ایسیٹک اینہائیڈرائیڈ کیمیکل کسی اور نام سے براستہ دبئی، تنزانیہ منگوایا جاتا ہے، اس کیمیکل سے ہیروئن اور دھماکا خیز مواد آئی ای ڈی ایس تیار کی جاتی ہے۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان پاکستان اور افغانستان میں موجود اپنے کارندوں کو یہ کیمیکل فراہم کرتے ہیں، اس گھناؤنے کاروبار میں دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں نے بھی انویسٹمنٹ کر رکھی تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان تنظیم کی مالی معاونت اسمگلنگ کے ذریعے بیرون ممالک سے کرتے ہیں، ملزمان تمام کام جعلی کمپنی اور غلط ناموں سے کرتے تھے، جس کے باعث کسٹمز میں مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 912924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش