0
Thursday 28 Jan 2021 19:10

حضرت محمد (ص) کے نام کیساتھ خاتم النبین لکھنا اور بولنا لازم قرار

مجلس احرار اسلام پاکستان کیجانب سے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم
حضرت محمد (ص) کے نام کیساتھ خاتم النبین لکھنا اور بولنا لازم قرار
اسلام ٹائمز۔ مجلسِ احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے آزاد کشمیر اسمبلی میں حضرت محمد (ص) کے اسم مبارک کیساتھ ”خاتم النبیین“ لازمی لکھنے، بولنے اور پکارنے سے متعلق قرارداد کی منظوری کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ اسمبلی کی طرح آزاد کشمیر اسمبلی کا یہ قدم انتہائی خوشی کی بات ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری، نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد، سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، سید عطاء اللہ بخاری ثالث اور مولانا تنویر الحسن احرار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جناب نبی کریم (ص) کے اسم مبارک کیساتھ خاتم النبیین سیدنا محمد رسول اللہ (ص) لکھنا پڑھنا اور پکارنا لازمی قرار دے کر امت مسلمہ کے متفقہ ایمان و عقیدے کی ترجمانی کی ہے۔

مجلس احرار اسلام پاکستان کی قیادت نے اس مبارک عمل کو تحریک ختم نبوت کی کامیابی سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی و رسول ہیں اور ان کے بعد دعویٰ نبوت کرنیوالا ہر مدعی دائرۂ اسلام سے خارج اور مرتد ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان نے پورے ایوان کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اس قرارداد کے طفیل ان سب کی دنیا و آخرت سنور جائے گی اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 912940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش