0
Thursday 28 Jan 2021 19:39

نئے وفاق المدارس کی تشکیل کے فیصلے کو سراہتے ہیں، پیر محفوظ مشہدی

نئے وفاق المدارس کی تشکیل کے فیصلے کو سراہتے ہیں، پیر محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے نئے وفاق المدارس یا مدرسہ بورڈز کی تشکیل کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انقلابی اقدام سے بلیک میلنگ ختم ہوگی، تعلیمی، انتظامی اور امتحانی امور کا بوجھ کم ہوگا، بڑی دیر سے مختلف وفاق المدارس پر چند شخصیات کی قائم اجارہ داری بھی ختم ہوگی، یہ فیصلہ مدارس دینیہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بھی اچھا ہے۔ ارتکاز اختیارات اور گروہ بندی کا بھی خاتمہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں صاحبزادہ حسین رضا، پیر واجد علی گیلانی، نصیر اویسی، قیصر نواز اور دیگر علماء بھی شریک تھے۔ پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ نئے وفاق المدارس کی تشکیل کے فیصلے کو دینی تعلیمی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔ اس سے معاملات میں شفافیت ہوگی اور امتحانی معیار اور نظم و ضبط بھی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے بورڈ قائم کرنے سے مدارس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے رجحانات کا بھی خاتمہ ہوگا۔ مخالفت کرنیوالے اپنے انجام سے خائف ہیں کہ ان کی اجارہ داری میں دخل اندازی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 912942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش