QR CodeQR Code

جی بی کے وزیر زراعت کاظم میثم کا جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ

28 Jan 2021 20:01

ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل سے گفتگو کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کیلئے مختص کوٹے میں مزید اضافے کی ضرورت ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء اس اعلیٰ تعلیمی ادارے سے مستفید ہوسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت کاظم میثم نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان کے طلباء کو درپیش مسائل کے حوالے سے باہمی گفت و شنید ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ آپکی طرف سے جی بی کے طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں اور ان کے مسائل کو سرفہرست رکھتے ہیں، جس کے لئے پورے خطے کے عوام آپکے شکر گزار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی جی بی کے طلباء جو کہ گونا گوں مسائل کا شکار ہوتے ہیں، انکے حل کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے لئے مختص کوٹے میں مزید اضافے کی ضرورت ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء اس اعلیٰ تعلیمی ادارے سے مستفید ہوسکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل نے کہا کہ طلباء کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری اور فرائض میں سے ہے، تاہم جی بی کے طلباء جو کہ دور دراز سے آکر یہاں تعلیم حاصل کرتے ہیں، ان کے مسائل ہوتے ہیں، جن کو حل کرنے کی ہماری طرف سے کوشش ہوتی ہے اور مزید تمام مسائل کو حل کرنے، کوٹہ بڑھانے، ہاسٹل کے مسائل اور دیگر مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 912943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912943/جی-بی-کے-وزیر-زراعت-کاظم-میثم-کا-سی-یونیورسٹی-فیصل-ا-باد-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org