QR CodeQR Code

لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھی بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

28 Jan 2021 20:20

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی اطلاعات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے جائیں گے۔ لاہور پولیس کیجانب سے شہر میں منشیات کی سپلائی لائن کو بھی توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے لاہور پولیس نے بڑے منشیات فروشوں کے گینگز پکڑنے کیلئے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کا بدمعاشوں اور قبضہ مافیا کے بعد نیا ہدف، منشیات فروشوں کیخلاف بھی بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جائیں گے۔ لاہور پولیس کی جانب سے شہر میں منشیات کی سپلائی لائن کو بھی توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے لاہور پولیس نے بڑے منشیات فروشوں کے گینگز پکڑنے کیلئے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ہے، جبکہ سابقہ ریکارڈ یافتہ بڑے منشیات فروشوں کے گینگز کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جائیں گے، آپریشن کا مقصد نوجوان نسل کو اس مہلک زہر سے بچانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 912944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912944/لاہور-پولیس-کا-منشیات-فروشوں-کیخلاف-بھی-بڑے-کریک-ڈاؤن-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org