0
Thursday 28 Jan 2021 20:32

جماعت اسلامی سندھ کا 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

جماعت اسلامی سندھ کا 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے پانچ فروری کو کراچی تا کشمور سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام نہ صرف اپنی آزادی بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیری عوام پر انسانیت سوز مظالم اور ساڑھے پانچ سو  دنوں سے لاک ڈاﺅن اور کرفیو پر عالمی ضمیر کی خاموشی و حکومتی بے حسی افسوس ناک ہے، عالمی انسانی حقوق کے ادارے کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالی کا نوٹس اور کرفیو ختم کرائیں، اقوام متحدہ اپنی پاس کرہ قراردادوں پر عمل درآمد کرا کے کشمیریوں کو حق خودارادیت کا موقع دلائے، جماعت اسلامی اپنے کشمیری بھائیوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں ہفتہ یکجہتی کمشیر کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امراء ممتاز حسین سہتو، عبدالغفار عمر اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ 5 فروری کو کراچی تا کشمور سندھ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، جبکہ 31 جنوری سے ہفتہ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلیاں، سیمینار، مذاکرے، کل جماعتی کانفرس، جے آئی یوتھ کے تحت موٹر سائیکل ریلیاں اور میڈیا کے تمام ذرائع سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر اور بھارتی مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کیا جائے گا، مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کراچی، اسداللہ بھٹو نواب شاہ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی حیدرآباد، راشد نسیم سکھر و دیگر رہنما پانچ فروری کو یکجہتی کشمیر ریلیوں کی قیادت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 912945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش