QR CodeQR Code

اسلام آباد، اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو ہلال امتیاز ملٹری دینے کی تقریب

28 Jan 2021 21:56

ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اُردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایوان صدراسلام آباد میں اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو ہلال امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ صدرمملکت نے میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی کو اعزاز سے نوازا۔ علاوہ ازیں اُردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے سربراہ پاک فضائیہ سے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف سے ملاقات میں اُردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے ایوی ایشن اور تربیت کے شعبوں میں مکمل تعاون کی پیشکش کی، دونوں شخصیات نے فضائی افواج کے درمیان بےمثال دوستانہ تعلقات کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 


خبر کا کوڈ: 912962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912962/اسلام-آباد-اردن-کے-چیئرمین-جوائنٹ-چیفس-آف-اسٹاف-کو-ہلال-امتیاز-ملٹری-دینے-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org