0
Thursday 28 Jan 2021 22:41

کم عمری میں شادیوں پر پابندی کیلئے علماء کی مشاورت سے قانون سازی کی جائیگی، خالد خورشید

کم عمری میں شادیوں پر پابندی کیلئے علماء کی مشاورت سے قانون سازی کی جائیگی، خالد خورشید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ کم عمری میں شادیوں کی روک تھام کیلئے علماء کرام کی مشاورت سے قانون سازی کی جائیگی۔ صوبائی پاپولیشن ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد خورشید کا کہنا تھا کہ سوشل سروسز کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے صوبے میں سوشل رجسٹری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ تمام اضلاع میں پرائمری ہیلتھ کے نظام کو بہتر بنا کر دوران زچگی ماں اور بچے کی زندگیوں کو لاحق خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات کیلئے ان شعبوں کو صوبائی رجسٹری سے منسلک کیا جائیگا۔ صوبے کے متوسط اور غریب طبقے کی مدد کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر کو صوبائی سوشل رجسٹری کے قیام کیلئے درکار ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی کامیابی کیلئے حکومت ضروری اقدامات کریگی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے آپریشنل بجٹ میں اضافہ کیا جائیگا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ کم عمری میں شادیوں کی روک تھام کیلئے علماء کرام کی مشاورت سے قانون سازی کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی ہے کہ فیملی پلاننگ کے حوالے سے جامع پلان تیار کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرے۔ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے درکار بجٹ میں اضافہ کیلئے محکمہ بہود آبادی اور محکمہ خزانہ باہمی مشاورت کے مراکز میں خاندانی منصوبہ بندی کی سروسز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سیکرٹری بہبود آبادی اور سیکرٹری صحت آئندہ اجلاس میں سفارشات پیش کریں۔
خبر کا کوڈ : 912972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش