0
Thursday 28 Jan 2021 23:25

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خضدار سمیت صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 20 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر دور تھا۔ اس سے قبل بھی صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بیلہ سے 12 کلو میٹر دور تھا جب کہ اس کی زلزلےکی شدت 4.3 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
خبر کا کوڈ : 912984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش