0
Thursday 28 Jan 2021 23:33

ایران کیخلاف "ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ شکست" ہرگز نہ بھولیں، بلنکن کو ظریف کا جواب

ایران کیخلاف "ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ شکست" ہرگز نہ بھولیں، بلنکن کو ظریف کا جواب
اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جوہری معاہدے (JCPOA) میں واپسی کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کی جانب سے شرائط عائد کئے جانے کا جواب دیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں امریکہ کے 71ویں وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اینٹونی بلنکن کے لئے حقائق کا جائزہ: امریکہ نے؛
ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی خلاف ورزی کی
ایرانیوں کی خوراک و ادویات پر پابندیاں عائد کیں
(اور) سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی پابندی پر (ایران کو) سزا دی
جبکہ ایران نے گھٹیا امریکی کشمکش کے دوران؛
جوہری معاہدے (JCPOA) کی مکمل پاسداری کی
(اور جوہری معاہدے کی شق 36 میں) پہلے سے طے شدہ اصلاحی طریقۂ کار پر عملدرآمد کیا
اب کس کو پہلا (اصلاحی) قدم اٹھانا چاہیئے؟
ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ شکست کو نہ بھولیں!

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آج صبح اپنی وزارت خارجہ کیریئر کی پہلی پریس کانفرنس میں ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں امریکہ کی واپسی کے حوالے سے شرائط عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بائیڈن حکومت ایرانی جوہری معاہدے میں اپنی واپسی کو ایران کے ساتھ مزید مذاکرات اور ایک بڑے معاہدے تک پہنچنے کے "ذریعے" کے طور پر استعمال کرے گی۔ اینٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے بہت شفاف موقف اختیار کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی مکمل پابندی شروع کر دے تو امریکہ بھی یہی کام انجام دے گا، درحالیکہ ایران کئی ایک میدانوں میں جوہری معاہدے کے خلاف عمل کر رہا ہے اور اگر وہ جوہری معاہدے کی پابندی کا فیصلہ کر لے تو اسے اس کی مکمل پابندی کرنے میں وقت لگے گا جبکہ ہمیں پہلے یہ دیکھنا ہے کہ وہ لوگ (جوہری معاہدے کی) مکمل پابندی کر رہے ہیں یا نہیں!
خبر کا کوڈ : 912986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش