0
Friday 29 Jan 2021 11:34

برطانیہ نے یو اے ای سے آنے والے غیر ملکی مسافروں پر پابندی عائد کر دی

برطانیہ نے یو اے ای سے آنے والے غیر ملکی مسافروں پر پابندی عائد کر دی
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے  کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے آج سے متحدہ عرب امارات سے آنے والے غیر ملکی مسافروں پر پابندی لگا دی۔ برطانیہ آنے والے برٹش اور آئرش شہریوں کو گھر یا ہوٹل میں 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ آئرلینڈ نے بھی 12 ممالک پر ویزا فری انٹری پر پابندی لگا دی ہے، اس پابندی سے جنوبی افریقا، برازیل، ارجنٹائن، بولیویا، چلی، کولمبیا، گیانا اور دیگر ممالک کے مسافر متاثر ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین بھی وبا پر قابو پانے کے لیے یورپ میں سفر پر پابندی لگا سکتی ہے۔دبئی میں ماسک نہ پہننے پر جنوری کو 443 افراد پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ انگلینڈ اور ویلز میں کورونا قواعد کی خلاف ورزیوں پر 42 ہزار سے زائد افراد پر جرمانے عائد کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 913024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش