0
Friday 29 Jan 2021 11:56

جنوبی افریقا میں کورونا کی دوسری لہر طویل ہونے کا امکان

جنوبی افریقا میں کورونا کی دوسری لہر طویل ہونے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے باعث جنوبی افریقا میں وبا کی دوسری لہر طویل ہو سکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنوبی افریقا میں موجود کورونا کی نئی قسم کی کئی افریقی ممالک میں بھی تشخیص ہو چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنوبی افریقا میں موجود کورونا کی نئی قسم افریقا کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی موجود ہو سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقا میں پائی جانے والی کورونا کی نئی قسم برطانیہ اور برازیل میں پائی جانے والی اقسام سے کم خطرناک ہے لیکن اس کی تغیر پزیری اسے 50 فیصد آسان بناتی ہے کہ پہلے سے کنٹرول سے باہر صورت حال کو مزید بدتر بنا دے۔ جنوبی افریقا میں کورونا مریضوں پر کی گئی تازہ ترین ریسرچ کے مطابق 90 فیصد مریضوں میں کورونا کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے اور اس کی مدد سے جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم کی جاننے میں مدد ملی ہے۔
خبر کا کوڈ : 913031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش