QR CodeQR Code

شو آف ہینڈز کی ویکسین کے ذریعے ضمیر فروشی کی سیاست ختم کریں گے، فردوس عاشق

29 Jan 2021 12:02

لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قوم کو پی ڈی ایم سے بچانے کی ویکسین بھی ایجاد کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قوم کو پی ڈی ایم سے بچانے کی ویکسین بھی ایجاد کریں گے۔ لاہور میں میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام ٹائیفائیڈ کانجیوگیٹ ویکسین کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ٹائیفائیڈ کانجیوگیٹ ویکسین فیزون میں 12 اور فیز ٹو میں 24 اضلاع میں لانچ کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز کی ویکسین کے ذریعے ضمیر فروشی کی سیاست ختم کریں گے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کو پی ڈی ایم سے بچانے کی ویکسین بھی ایجاد کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے بختاور بھٹو کی شادی کے حوالے سےکہا کہ نئی زندگی کے آغاز پر بختاور کے لیے دعا گو ہوں تاہم ہماری غریب بچیاں بھی سانجھی ہیں،امید ہے بختاور شادی کے اخراجات کم کر کے غریبوں کی مدد کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 913034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913034/شو-آف-ہینڈز-کی-ویکسین-کے-ذریعے-ضمیر-فروشی-سیاست-ختم-کریں-گے-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org