QR CodeQR Code

پی آئی اے کو 15 سال میں کتنا خسارہ ہوا

29 Jan 2021 12:39

ایوی ایشن ڈویژن کے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق پی آئی اے کو 2005ء سے 2020ء میں 499 ارب 75 کروڑ کا نقصان ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ائیر لائن پی آئی اے کے خسارے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں، پی آئی اے کو 15 سال کے دوران ہوئے خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ڈویژن کے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق پی آئی اے کو 2005ء سے 2020ء میں 499 ارب 75 کروڑ کا نقصان ہوا۔ نواز لیگ کے آخری سال سب سے زیادہ 67 ارب روپے کا خسارہ ہوا، تحریک انصاف کے دور میں قومی ایئر لائن کے خسارے میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تحریری جواب کے مطابق 2019ء میں خسارہ کم ہو کر 55 ارب ہو گیا، 2020ء میں پی آئی اے کا خسارہ مزید کم ہو کر 39 ارب ہو گیا۔


خبر کا کوڈ: 913041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913041/پی-آئی-اے-کو-15-سال-میں-کتنا-خسارہ-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org