0
Friday 29 Jan 2021 14:07

تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے، چین

تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے، چین
اسلام ٹائمز۔ چین نے تائیوان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کا مطلب جنگ ہے۔ چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں شروع کی ہیں جن کو آزادی کا مطلب جنگ کا نام دیا گیا ہے اور ان مشقوں کے ساتھ ہی تائیوان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی افواج غیرملکی اشتعال انگیزی اور مداخلت کے جواب میں فوجی مشقیں کر رہی ہیں۔ یہ بیان امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے تائیوان کی مکمل حمایت کے عزم کے اعادے کے بعد سامنے آیا ہے۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ قوتیں جو تائیوان کی آزادی کی کوشش کر رہی ہیں وہ دراصل آگ سے کھیل رہی ہیں اور وہ اس میں جل جائیں گی، تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے۔ خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا ایک صوبہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک الگ ریاست کہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 913056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش