0
Friday 29 Jan 2021 15:10

نمل یونیورسٹی کی انتظامیہ کا امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ

نمل یونیورسٹی کی انتظامیہ کا امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لیبگویجز (نمل ) کی انتظامیہ نے امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نم یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 30 نمبر کا امتحان آن لائن ہوگا جبکہ 20 نمبر کے امتحان پریکٹیکلز لیبز میں لیے جائیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رابطے کے مسائل کا سامنا کرنے والے طلبہ کو کیمپس میں آئی ٹی سہولت دی جائے گی جب کہ یونیورسٹی ٹرانسپورٹ امتحان کے دنوں میں تمام موجودہ راستوں پر دستیاب ہوگی۔ خیال رہے کہ 27 جنوری کو ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام جامعات (یونیورسٹیوں) کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنی صلاحیت کے مطابق آن لائن یا ا ن کیمپس امتحانات لے سکتی ہیں۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی زیر صدارت یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے اجلاس میں ایچ ای سی نے تمام یونیورسٹیوں کو اپنی صلاحیت کے مطابق منصفانہ امتحانات لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ایچ ای سی نے کہا تھا کہ جامعات طلبا کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے آن لائن یا ان کیمپس امتحانات لے سکتی ہیں۔ یونیورسٹیاں اپنی صلاحیت اور سہولت کے مطابق امتحانات لیں۔ آن لائن امتحان کی صورت میں وائیوا لینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ آن لائن امتحانات کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں طلبا کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔ آن لائن امتحانات کیلئے پر تشدد احتجاج کرنے والے نجی یونیورسٹی کے طلبا کیخلاف مقدمہ میں درج کرلیا گیا تھا اور ملوث طلبا کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 913066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش