QR CodeQR Code

بلوچستان میں اہم عہدوں پر تعینات 7 ملزمان کیخلاف نیب ریفرنس دائر

29 Jan 2021 20:17

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب بلوچستان نے7 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا ہے، اور یہ ملزمان پولیس، زراعت، بی اینڈ آر اور نادرا میں اہم عہدوں پر تعینات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملزمان نے 18 ایکڑ سرکاری زمین غیرقانونی طور پر حاصل کرکے پرائیوٹ افراد کو بیچ دی تھی۔ نیب کے مطابق بلوچستان میں قیمتی سرکاری اراضی ہتھیانے اور غیر قانونی طور پر بیچنے کے الزامات میں اہم عہدوں پر تعینات سرکاری افسران کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب بلوچستان نے7 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا ہے، اور یہ ملزمان پولیس، زراعت، بی اینڈ آر اور نادرا میں اہم عہدوں پر تعینات ہیں، ملزمان نے 18 ایکڑ سرکاری زمین غیرقانونی طور پر حاصل کرکے پرائیوٹ افراد کو بیچ ڈالی اور قومی خزانے کو 117.9 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔


خبر کا کوڈ: 913119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913119/بلوچستان-میں-اہم-عہدوں-پر-تعینات-7-ملزمان-کیخلاف-نیب-ریفرنس-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org