QR CodeQR Code

ملتان، سخی سلطان کالونی میں ڈاکٹر کی جھلسی ہوئے لاش برآمد، ایک ہفتے قبل بھائی نے بھی خودکشی کی تھی 

29 Jan 2021 22:25

 جھلسنے والے کے بھائی اشرف ضیاء کے مطابق ڈاکٹر سلیم گھر میں اکیلے تھے، ہمسائیوں نے گھر میں دھماکے کی آواز سنی اور ریسیکو کو اطلاع دی، پولیس نے گھر سے شواہد اکھٹے کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی۔ 


اسلام ٹائمز۔ ملتان کی سخی سلطان کالونی میں ایک شخص اپنے گھر میں جھلس کر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو کے مطابق جھلسنے  والے شخص کی شناخت ڈاکٹر سلیم محب کے نام سے ہوئی، ڈاکٹر سلیم محب چند روز قبل اپنی بیٹی کو مار کر خودکشی کرنے والے ڈاکٹر اظہر حسین کے بھائی ہیں، ان کے بھائی اشرف ضیا کے مطابق ڈاکٹر سلیم گھر میں اکیلے تھے، ہمسائیوں نے گھر میں دھماکے کی آواز سنی اور ریسیکو کو اطلاع دی، پولیس نے گھر سے شواہد اکھٹے کرکے قانونی کاروائی شروع کردی، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ خودکشی لگتا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد واضح کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 913133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913133/ملتان-سخی-سلطان-کالونی-میں-ڈاکٹر-کی-جھلسی-ہوئے-لاش-برآمد-ایک-ہفتے-قبل-بھائی-نے-بھی-خودکشی-تھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org