اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔ اس کے نتیجے میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 20 پیسے کی کمی سے 160 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 18پیسے کی کمی سے 160 روپے 10 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔