0
Friday 29 Jan 2021 23:20

 پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا، تمام آپشن کھلے ہیں، یوسف رضا گیلانی 

 پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا، تمام آپشن کھلے ہیں، یوسف رضا گیلانی 
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے وہ ملک و قوم کیلئے خطرناک ہے، قوم کو ان سے نجات دلانے کے لئے عدم اعتماد سمیت ہر آپشن پر غور کیا جارہا ہے، پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا، تمام آپشن کھلے ہیں، ملک اور قوم کے لئے جس قربانی کی ضرورت ہوگی دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار بھٹو شہید کے پہلے ایم پی اے چوہدری علی بہادر کے صاحبزدے ڈاکٹر نوید علی بہادر اور عبید بہادر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا، عوام کو ریلیف فراہم کیا، آئندہ بھی عوام کو روزگار چھت اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے کام کریں گے، بینظیر بھٹو شہید نے اپنے دور میں خدمات کے ریکارڈ قائم کئے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آج بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی استحکام اور عوام کی خدمت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، اس موقع پر سٹی نائب صدرنعیم شہزاد بھٹی، ٹکٹ ہولڈر کامران عبداللہ مڑل، عبد القادر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 913142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش