0
Friday 29 Jan 2021 23:33

کراچی، 4 اضلاع میں کورونا مثبت آنے کی شرح میں 100 فیصد اضافہ

کراچی، 4 اضلاع میں کورونا مثبت آنے کی شرح میں 100 فیصد اضافہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے چار اضلاع میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کےمطابق ایس او پیز پر عملُدرآمد نہ ہونے سے کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق شہر کے چار اضلاع میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح میں سو فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ضلع کورنگی میں سب سے کم 2 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی، جو 28 جنوری کو بڑھ کر 16 فیصد پر جاپہنچی ہے۔ ضلع ملیر میں 2 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی جو بڑھ کر 9 فیصد ہوگئی ہے۔

گزشتہ ہفتے ضلع وسطی میں 4  فیصد شرح ریکارڈ کی گئی جو بڑھ کر 15 فیصد ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق سب سے کم اضافہ ضلع غربی میں 3 فیصد سے بڑھ کر 4 فیصد مثبت آنے کی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ضلع شرقی میں وائرس کی مثبت آنے کی شرح 33 فیصد سے کم ہوکر 21 فیصد پر آگئی ہے۔ اسی طرح ضلع جنوبی میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 913145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش