0
Friday 29 Jan 2021 23:45

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد عمران خان اقتدار میں رہنے کا جواز کھو بیٹھے، شازیہ مری

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد عمران خان اقتدار میں رہنے کا جواز کھو بیٹھے، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد عمران خان اقتدار میں رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں عمران خان ٹرانسپیرنسی کی رپورٹیں لہرا کر حکومتوں کو گھر جانے کا کہا کرتے تھے۔ شازیہ مری نے کہا کہ 2018ء تک عمران خان ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل رپورٹ پر واویلا کرتے نہیں تھکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی رپورٹ پر عمران خان اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 913149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش