0
Friday 29 Jan 2021 23:50

کراچی کے سرکاری کالجز میں کورونا وائرس کیسز میں خطرناک اضافہ

کراچی کے سرکاری کالجز میں کورونا وائرس کیسز میں خطرناک اضافہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے سرکاری کالجز میں کورونا وائرس کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، کوویڈ کے کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود متاثرہ سرکاری کالجز میں تدریس کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری کالجز میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے کوویڈ ٹیسٹس کی رپورٹ کالجز کو ارسال کردی گئی ہے۔ سرسید گرلز کالج عملے کے 59 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، سر سید گرلز کالج کے 130 عملے کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

کراچی کے شہید ملت گرلز کالج کے عملے اور گورنمنٹ ریاض گرلز کالج کے عملے کے 21، 21 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ دہلی کالج کے 3 افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ آغا خان گورنمنٹ کالج میں بھی ایک خاتون کوویڈ 19 کا شکار ہوچکی ہیں۔ کوویڈ کے کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود متاثرہ سرکاری کالجز میں تدریس کا عمل جاری ہے، تاہم کرونا مثبت آنے والے افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے، مذکورہ کالجز کے علاوہ کراچی کے متعدد کالجز میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہونا ابھی باقی ہے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں 18 جنوری سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں تدریس کا آغاز ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 913150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش