QR CodeQR Code

کشمیر کے لیے ثالثی کے لیے بطور سربراہ اقوام متحدہ میری خدمات ہر وقت دستیاب ہیں، انتونیو گوتریس

30 Jan 2021 08:26

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے کیونکہ یہ واضح ہے کہ فوجی تصادم نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے بڑی تباہی کا باعث ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان، بھارت سنجیدہ مذاکرات کریں،ثالثی کے لیے بطور سربراہ اقوام متحدہ میری خدمات ہر وقت دستیاب ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور آزادی کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے کیونکہ یہ واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کوئی بھی فوجی تصادم نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے بڑی تباہی کا باعث ہو گا، میرا ماننا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشیدگی کا خاتمہ یقیناً بہت ضروری ہے۔

اونتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل کے مطالبے کے حوالے سے 8 اگست 2019 کو دیے گئے اپنے بیان پر قائم ہیں، اگرچہ چیزیں صحیح سمت میں نہیں جارہی ہیں لیکن بطور سربراہ اقوام متحدہ ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہیں اور ہم اس مسئلے کے پرامن حل کی تلاش پر زور دیں گے جس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 913196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913196/کشمیر-کے-لیے-ثالثی-بطور-سربراہ-اقوام-متحدہ-میری-خدمات-ہر-وقت-دستیاب-ہیں-انتونیو-گوتریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org