0
Saturday 30 Jan 2021 10:06

پاکستان، کورونا سے مزید 65 افراد انتقال کر گئے

پاکستان، کورونا سے مزید 65 افراد انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا سے مزید 65 افراد انتقال کرگئے اور 2100 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41435 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2179 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 65 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 5.2 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11623 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 43214 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33439 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1407 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 498152 ہوگئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 245663 ہو گئی ہے جب کہ 3986 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 156928 ہے اور 4716 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18809 اور ہلاکتیں 195 ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 66679 اور 1890 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8972 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 259 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4908 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41255 ہے اور اب تک 475 مریض انتقال کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 913208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش