QR CodeQR Code

ارکان اسمبلی میں کروڑوں روپے فنڈ تقسیم کرنا ہارس ٹریڈنگ اور سیاسی رشوت ہے، حافظ حمداللہ

30 Jan 2021 10:37

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں جے یو آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دماغ پر مولانا سوار ہیں، انہیں خواب میں بھی مولانا دکھائی دیتا ہے، عمران خان کو مولانا فوبیا اور پی ڈی ایم فوبیا ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو خواب میں بھی مولانا دکھائی دیتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان کے دماغ پر مولانا سوار ہیں، انہیں خواب میں بھی مولانا دکھائی دیتا ہے، عمران خان کو مولانا فوبیا اور پی ڈی ایم فوبیا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ارکان اسمبلی میں کروڑوں روپے فنڈ تقسیم کرنا ہارس ٹریڈنگ اور سیاسی رشوت ہے، عمران خان کا مقصد شفافیت نہیں بلکہ اپنے لاڈلوں کو سینیٹ میں کامیاب کرانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 913213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913213/ارکان-اسمبلی-میں-کروڑوں-روپے-فنڈ-تقسیم-کرنا-ہارس-ٹریڈنگ-اور-سیاسی-رشوت-ہے-حافظ-حمداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org