شہباز گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
30 Jan 2021 14:15
واضح رہے کہ شہباز گِل کے خلاف نجی کمپنی نے ہتکِ عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے جس کے سلسلے میں عدالت نے انہیں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی سیشن کورٹ نے ہتکِ عزت کے کیس میں وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل سیشن کورٹ لاہور میں اپنے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے کی سماعت کے سلسلے میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی نے کیس کی سماعت کی۔ شہباز گِل نے عدالت میں حاضری مکمل کرائی جس کے بعد عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دے دی اور کہا کہ کورونا وائرس کی صورتِ حال کے پیشِ نظر آپ عدالت سے جا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 913250