0
Saturday 30 Jan 2021 19:03

تحریکِ انصاف اور ایم کیو ایم نے کراچی کی مردم شماری پر سودا کرلیا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

تحریکِ انصاف اور ایم کیو ایم نے کراچی کی مردم شماری پر سودا کرلیا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کہتے ہیں کہ پاکستان تحریکِ انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کی مردم شماری پر سودا کرلیا ہے۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے واضح کردیا ہے کہ کراچی والوں کو جوتے کی نوک پر رکھ دیا گیا ہے، شہر کی صورتِ حال روز بروز سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ روشنیوں کا شہر اب ایک کھنڈر بن چکا ہے، گرین لائن بس پراجیکٹ اور پانی کا کے فور منصوبہ سب کے سامنے ہیں۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گیس کی بندش کا سامنا ہے، فروری اور مارچ میں صنعتوں کو بھی گیس بند کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ شہر بھر میں وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کے لوگ اُٹھ نہیں رہے، ہم یہاں کے لوگوں کے مسائل اٹھا رہے ہیں جس کے لئے ’حقوقِ کراچی تحریک‘ بنی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تحریک میں سب لوگوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے برخلاف کوئی فیصلہ کرنا ہے تو اس کے لئے اسمبلی سے منظوری ضروری ہے۔ جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر نے مزید کہا کہ غیر معینہ مدت کے لئے کوٹہ سسٹم کو بڑھا دیا گیا ہے مگر ہم کراچی کے حقوق پر اب کسی کو ڈاکہ مارنے نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 913283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش