0
Saturday 30 Jan 2021 19:33

متحدہ عرب امارات کا غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کا غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب ملک متحدہ عرب امارات کی شہریت کے لیے شرائط تبدیل کر دی گئیں۔ متحدہ عرب امارات نے شہریت کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ شہریت کے قانو ن میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ شیخ راشد نے کہا کہ صدر مملکت سے منظوری لینے کے بعد اب سرمایہ کاروں، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد اور اپنے شعبے میں خصوصی مہارتوں کے حامل افراد کو شہریت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں، سائنس دانوں، ڈاکٹروں، انجینئروں، آرٹسٹوں اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو بھی شہریت دی جائے گی۔ اماراتی پاسپورٹ کے ساتھ شہری اپنی موجودہ شہریت بھی برقرار رکھ سکیں گے۔ نیا شہریت قانون ’’اماراتی پاسپورٹ‘‘ فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد دنیا کی ایسی شخصیات کو ملک کی تعمیر و ترقی میں شامل کرنا ہے جو ملک میں رہ کر مجموعی مفاد کے لیے کام کرسکتے ہیں۔ ایسے افراد کو اماراتی کابینہ اور مقامی مجالس عاملہ کے ذریعے شہریت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 913296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش