0
Saturday 30 Jan 2021 19:39

سانحہ شکارپور کے شہداء کی چھٹی برسی، عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد

سانحہ شکارپور کے شہداء کی چھٹی برسی، عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے زیر اہتمام شہداء نماز جمعہ کی چھٹی برسی کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی، مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ محمد امین شہیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ارشاد حسین شاہ نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سابق وزیر قانون آغا سید محمد رضا، ذاکر اہل بیت منظور حسین سولنگی، آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف الجانی، اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما فضل حسین اصغری اور  دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ نوحہ خواں علی صفدر رضوی نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس میں خانوادہ شہداء سمیت شرکاء کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چھ سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود وارثان شہداء نے جس جوش جذبے اور ولولے کے ساتھ اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور مشن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کرنے کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں وہ قابل تعریف ہے، جن دہشت گردوں نے بےگناہ انسانوں کا خون بہایا ان کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی طرز پر نئے آپریشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وارثان شہداء سے کئے گئے معاہدے پر عمل کرے، اس معاہدے کی رو سے صوبے میں کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپیکس کمیٹی کو فعال بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 913300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش