QR CodeQR Code

مریم نواز جس باپ کی بیٹی ہیں ان کا سرمایہ چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا ہی ہو سکتا ہے، شہباز گل

30 Jan 2021 19:45

لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ کل مریم صفدر نے سیف المکوک کھوکھر کو اپنا سرمایہ قرار دیا، اب کھوکھر پیلس اور جاتی عمرہ پیلس نہیں بنیں گے، عمران خان آ گیا ہے، اب غریب کا گھر بنے گا، ہم غریبوں کے گھر بنا کر دکھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کہتے ہیں کا کہنا ہے کہ عمران خان آ گیا ہے، اب کھوکھر پیلس اور جاتی امرا پیلس نہیں بنیں گے۔ لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ کل مریم صفدر نے سیف المکوک کھوکھر کو اپنا سرمایہ قرار دیا تو درست کہا کیونکہ وہ جس باپ کی بیٹی ہیں ان کا سرمایہ چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا ہی ہو سکتا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ اب کھوکھر پیلس اور جاتی عمرہ پیلس نہیں بنیں گے، عمران خان آ گیا ہے، اب غریب کا گھر بنے گا، ہم غریبوں کے گھر بنا کر دکھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسان شرائط پر قرضے دیں گے، موٹی گردن والا ہی ٹیکس چوری کرتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھوکھر پیلس گرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تعریف کی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 913302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913302/مریم-نواز-جس-باپ-کی-بیٹی-ہیں-ان-کا-سرمایہ-چور-ڈاکو-اور-قبضہ-مافیا-ہی-ہو-سکتا-ہے-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org