0
Saturday 30 Jan 2021 19:50

پارلیمانی ارکان اسمبلی میں کروڑوں روپے فنڈ تقسیم کرنا ہارس ٹریڈنگ ہے، حافظ حمداللہ

پارلیمانی ارکان اسمبلی میں کروڑوں روپے فنڈ تقسیم کرنا ہارس ٹریڈنگ ہے، حافظ حمداللہ
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو خواب میں بھی مولانا دکھائی دیتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےبیان پر رد عمل میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان کے دماغ پر مولانا سوار ہیں، انہیں خواب میں بھی مولانا دکھائی دیتا ہے، عمران خان کو مولانا فوبیا اور پی ڈی ایم فوبیا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ارکان اسمبلی میں کروڑوں روپے فنڈ تقسیم کرنا ہارس ٹریڈنگ اور سیاسی رشوت ہے، عمران خان کا مقصد شفافیت نہیں بلکہ اپنے لاڈلوں کو سینیٹ میں کامیاب کرانا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 913304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش