0
Saturday 30 Jan 2021 20:02

وزیراعظم کرپشن کے بادشاہوں کیلئے اپنی پسند کے جج سے کلین چٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں،عبدالغفور راشد

وزیراعظم کرپشن کے بادشاہوں کیلئے اپنی پسند کے جج سے کلین چٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں،عبدالغفور راشد
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات کے باوجود جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ تعینات کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متنازع شخصیت کے ذریعے اپنی کرپشن چھپانا چاہتی ہے، تاکہ عمران خان اپنے چہیتوں کو بچانے کیلئے اپنی مرضی کا فیصلہ لے سکیں اور مخالفین کو تحقیقات میں پھنسا سکیں۔ جسٹس عظمت سعید شیخ پر فریق مخالف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان بار کونسل نے بھی متنازع تعیناتی پر اعتراض اُٹھا دیا ہے اور تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس کے باوجود حکومت کی طرف سے متنازع جج کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنا شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انصاف کا تقاضا اور عزت اسی میں ہے کہ سابق جج خود ہی براڈ شیٹ کمیشن سے علیحدگی کا اعلان کردیں، ورنہ ان کی طرف سے کی گئی تحقیقات غیر جانبدارانہ نہیں ہوں گی، انہیں متنازع ہی سمجھا جائے گا، کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ وزیراعظم کرپشن کے بادشاہوں کیلئے اپنی پسند کے جج سے کلین چٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ جو کرپٹ مافیا ان کے گرد جمع ہو چکا ہے، عوام اور قومی خزانہ ان کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کو خریدنے کیلئے بھی وزیراعظم عمران خان اپنے کئے گئے دعووں اور وعدوں کی نفی کر رہے ہیں، وہ ترقیاتی فنڈز کے نام پر اراکین پارلیمنٹ کو بھاری رقوم کی رشوت دے رہے ہیں، جو خود گزشتہ حکمرانوں پر اعتراضات اُٹھایا کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 913305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش