0
Saturday 30 Jan 2021 20:05

اسلامی تحریک گلگت کا اجلاس، اظہر حسین کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار

اسلامی تحریک گلگت کا اجلاس، اظہر حسین کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت کا اجلاس صوبائی دفتر پونیال روڈ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت شہر سے 24 جنوری کو لاپتہ ہونے والے نوجوان اظہر حسین کی بازیابی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اظہر حسین کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ اداروں کے سربراہان سے ملاقات کر کے اظہر حسین کی بازیابی کی کوشش کی جائے گی۔ اس ضمن میں پولیس کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کرتے ہوئے مقامی طور پر وارثین کی کوشش جاری رہے گی۔ واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 913306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش