0
Saturday 30 Jan 2021 20:13

یوم یکجہتی کشمیر، ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عام تعطیل کا اعلان

یوم یکجہتی کشمیر، ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عام تعطیل کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری جمعہ کو عام تعطیل ہوگی۔ ہائیکورٹ بار کی جانب سے وکلاء کو عدالتی چھٹی بارے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ، اس کے علاقائی بیجز اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے باعث بند رہیں گی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عدالتی تعطیل لاہور ہائیکوررٹ کی سالانہ چھٹیوں کے کلینڈر میں شامل ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں پانچ فروری سے قبل یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ تقریبات میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے خود ارادیت کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 913307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش