0
Saturday 30 Jan 2021 20:54

خیبر پختونخوا حکومت کا پشاور کے چارلی چپلن کو ملازمت دینے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا پشاور کے چارلی چپلن کو ملازمت دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت و ثقافت خیبر پختونخوا شوکت علی یوسفزئی نے پشاور کے چارلی چپلن کو ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے پشاور کے چارلی چپلن کو اپنے گھر بلا کر ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے چارلی چپلن کو ملازمت دیں گے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہورہی ہے کہ ایک نوجوان اداکار کے ساتھ بیٹھا ہوں، محمد عثمان نے مشہور زمانہ چارلی چپلن کا کا کردار اپنایا ہے، یہ بہت خوشی کی بات ہے۔ شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کو پشاوری چارلی چپلن کی ویڈیو بھیجی، وزیراعلیٰ کو میں نے بتایا کہ پشاوری چارلی چپلن محمد عثمان بے روزگار ہے، وزیر اعلیٰ نے ویڈیو دیکھ کر کہا کہ ہم اس کو ملازت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے، یہ ان کا حق تھا، ہم ہر سطح پر ان کو سپورٹ کریں گے۔ دوسری جانب پشاوری چارلی چپلن محمد عثمان نے کہا کہ حکومتی اقدام سے خوشی ہوئی، مزید محنت کروں گا، صوبائی حکومت اور شوکت یوسفزئی کا شکر گزار ہوں۔ محمد عثمان نے کہا کہ میرے پاس ملازمت نہیں تھی جس کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھا، صوبائی حکومت نے مجھے ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے اب اپنے کام پر پوری توجہ دوں گا۔
خبر کا کوڈ : 913309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش