QR CodeQR Code

لاہور، یونیورسٹی ہنگامہ آرائی کیس، چار طالبعلم رہا، 37 کو جیل بھیج دیا گیا

30 Jan 2021 20:41

جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاون صابر حسین نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے باہر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار 37 طلبا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک طالبعلم عثمان پولیس وین میں بے ہوش ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے باہر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت۔ عدالت نے گرفتار 37 طلبا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاون نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے باہر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار 37 طلبا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک طالبعلم عثمان پولیس وین میں بے ہوش ہوگیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر چار طالب علموں حارث احمد، زبیر صدیقی، ثناء اللہ اور علی اشرف کو مقدمے سے ڈسچارج کرکے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ رہائی پانیوالے طالبعلموں کا کہنا تھا اُن کو گھروں سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے توڑ پھوڑ نہیں کی۔ طالبعلموں نے کہا پولیس نے ان کو گرفتار کرکے زیادتی کی۔ طلبہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ پُرامن احتجاج میں شریک تھے۔ طلبہ کا کہنا تھاکہ یونیورسٹی نے کورونا کے باعث آن لائن تیاری کرائی تھی، اب امتحان بھی آن لائن ہونا چاہیئے، ہمارا یہی مطالبہ ہمارا جرم بن گیا جبکہ یونیورسٹی کے گارڈز نے پہلے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا تھا جس سے مظاہرین مشتعل ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 913311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913311/لاہور-یونیورسٹی-ہنگامہ-ا-رائی-کیس-چار-طالبعلم-رہا-37-کو-جیل-بھیج-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org